ہاپوڑ 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاست اترپردیش کے وزیر سریش رانا نے منگل کو یہاں کہا کہ پرینکا گاندھی کے آنے کے بعد بھی کانگریس نہیں بچ پائے گی۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی سیاست میں مکمل طورفلاپ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ 2019 میں دوبارہ مودی حکومت بنے گی۔سریش رانا یہاں سرسوتی ششو مندر میں بی جے پی پرکاش کانفرنس میں بول رہے تھے۔انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی جم کر تعریف کی اور مخالفین کو جم کر کھری کھوٹی سنائی۔انہوں نے اپوزیشن کو ملک کے خلاف کام کرنے والابتایا۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں چاہے کتنی بھی ایک ہو جائیں، لیکن ان میں باہمی جنگ جاری ہے۔یوگی حکومت نے ہر کلاس کے لیے کام کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھارت کا احترام وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے بڑھایا ہے۔